لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی ہدایتکار اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بیٹے کبیر کی حفاظت کے پیش نظر ڈیفنس کے علاقے کو چھوڑ کر کسی اور علاقے میں منتقل ہو گئے ہیں۔
یاسر حسین نے میزبان اداکارہ زارا نور عباس کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ جب وہ ڈیفنس میں رہائش پذیر تھے تو وہاں ایسے لوگ بھی تھے جن کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز اور گن مین ہوتے تھے اور ان کے بچے بھی اپنی حفاظت کے لیے گاڑی میں گارڈز کے ہمراہ جاتے آتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات کی وجہ سے انہوں نے سوچا کہ اپنے بیٹے کبیر کی بہتر حفاظت کے لیے کوئی ایسا علاقہ تلاش کیا جائے جہاں بچوں کے لیے محفوظ ماحول ہو، اور اسی وجہ سے انہوں نے ڈیفنس چھوڑ کر دوسرے علاقے میں گھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاسر حسین نے مزید کہا کہ والدین کے لیے اپنی اولاد کی سلامتی سب سے اہم ہوتی ہے، اس لیے وہ ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ بچے محفوظ اور پرامن ماحول میں رہیں۔
یہ انکشاف ان کے مداحوں اور شائقین کے لیے بھی ایک حیرت انگیز بات تھی، جنہوں نے یاسر حسین کے فیصلے کو والدین کی ذمہ داری کے مثبت اظہار کے طور پر سراہا۔
بیٹے سے متعلق بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے بتایا کہ ’میرا بیٹا پرانے خیالات کا ہے اسے کھیلوں کا بہت شوق ہے، وہ مٹی میں کھیلنا پسند کرتا ہے ، اسے ریت سے گھر ، پل بنانے کا بہت شوق ہے‘۔
انہوں نے اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے بیٹے کو بھی میری طرح گلی میں کھیلنے کا بہت شوق ہے جس جگہ اب ہم شفٹ ہوئے ہیں وہاں میرے بیٹے کی گلی کی بچوں کے ساتھ بہت دوستی ہے، وہ بچے ہمارے گھر کھیلنے کیلئے آتے ہیں اور میرا بیٹا بھی ان بچوں کے ساتھ کھیلنے ان کے گھر جاتا ہے‘۔
یاسر حسین نے بتایا کہ ’بیٹے کیلئے میں نے گھر میں ایک چھوٹا سا تالاب بھی بنوایا تھا، حال ہی بیٹے کی لیے ایک پول خریدا ہے ، گلی کے دیگر بچے بھی پول میں آکر میرے بیٹے کے ساتھ کھیلتے ہیں‘۔
مزید پڑھیں : پاکستان اور افغانستان کی جنگ بندی ،سعودی عرب نے ردعمل ظاہر کر دیا؟




