Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم ،حکومت نے عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا،مریم نواز

اوکاڑہ(اوصاف نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سب سے بڑے سیلاب سے نمٹنے کیلئے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، حکومت نے پنجاب کے عوام کے عزت نفس کا خیال رکھا، میری موجودگی میں پنجاب کے عوام کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج سیلاب متاثرین میں پہلے چیکس کی تقسیم کا عمل شروع ہوا ہے، وعدہ کیا تھا جب تک آخری متاثرہ شخص کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوگا آرام سے نہیں بیٹھوں گی، پنجاب میں تین ہفتے سیلابی کیفیت رہی، سیلاب میں آپ کی وزیراعلیٰ، کابینہ اور انتظامیہ کے افرادآرام سے نہیں بیٹھے، پنجاب حکومت نے اپنے عوام کی تاریخی خدمت کی۔

اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب سے کچے گھروں، جانوروں اور فصلوں کا بھاری نقصان ہوا۔سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں،وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ 100 ارب روپے سیلاب متاثرین کے علاوہ کسی کو نہیں ملیں گے

مزید پڑھیں: پنجاب میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، انتخابی نشان کب الاٹ ہونگے ؟

یہ بھی پڑھیں