Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

پلان تیار؛ لسٹیں مرتب ؛ سی سی ڈی کواہم ذمہ داری مل گئی

لاہور(نیوز ڈیسک)ناجائز اسلحہ رکھنے والے خبردار،سی سی ڈی کو ایک اور اہم ذمہ داری سونپ دی۔

صوبے بھر میں غیر قانونی ہتھیاروں رکھنے فروخت کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔صوبے میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بہتات اور اسلحہ کے پھیلاؤ کو سنگین قرار دے دیا۔

سی سی ڈی حکام کاکہنا ہے کہ سی سی ڈی افسران کاضلعی سطح پر غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف بھر پور کارروائی کے لئے پلان تیار کرلیا گیا۔

پنجاب میں غیر قانونی ہتھیاروں میں ملوث عناصر کی لسٹیں مرتب کرنے کا عمل بھی شروع ہوگا۔امن دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون کافیصلہ ہو چکا ہے۔غیر قانونی ہتھیاروں کی بہتات کی وجہ سے اندرونی سلامتی خراب ہو رہی ہے۔
سی سی ڈی افسران کاضلعی سطح پر غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف بھر پور کارروائی کے لئے پلان تیار کرلیا گیا۔پنجاب میں غیر قانونی ہتھیاروں میں ملوث عناصر کی لسٹیں مرتب کرنے کا عمل بھی شروع ہوگا۔
مزیدپڑھیں:پی آئی اے کا غیرملکی ایئرلائن سے اہم معاہدہ طے پاگیا

یہ بھی پڑھیں