Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

نیپرا نے عوام کوبڑی خوشخبرسنادی ؟

اسلام آباد (ویب نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں

فی یونٹ 7 روپے 60 پیسے کی کمی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی مالی سال 2024 سے 2030 تک کے ملٹی ایئر ٹیرف کی نظرِ ثانی کی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔ نیپرا حکام نے بتایا کہ اس فیصلے میں کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔

نیپرا نے واضح کیا کہ رائٹ آف کلیمز سے متعلق اس کا سابقہ فیصلہ برقرار ہے، جس کے تحت صارفین پر 50 ارب روپے کا بوجھ رائٹ آف کلیمز کی مد میں برقرار رہے گا۔

نیپرا کے اس فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کو بجلی کے استعمال پر اب کم قیمت ادا کرنی ہوگی، تاہم کمپنی کو اپنی دیگر واجبات کی مد میں وصولی جاری رکھنے کا موقع دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کمپنی کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل ہے اور کمپنی اس حوالے سے تمام قانونی راستے اختیار کرے گی۔

نیپرا کے اس اقدام کو صارفین کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے بجلی کے مہنگے بلوں میں کمی متوقع ہے۔ تاہم کمپنی کی قانونی کارروائی اور ممکنہ اپیل کا عمل بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا نیا اپوزیشن لیڈر کون؟

یہ بھی پڑھیں