ملتان(ویب ڈیسک) یونین کونسل متی تل کے چیئرمین غلام دستگیر اٹھنگل نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء احمد حسین ڈیہڑ نے اپنے بھائیوں کو ملک غلام دستگیر سے رابطے کیلئے بھیجا،سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن اور شوکت بوسن نے ملک غلام دستگیر سے ملاقات کی۔ ملک غلام دستگیر کو بوسن برادران نےاپنے گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دی،جس کے جواب میں ملک غلام دستگیر اٹھنگل نے کہا کہ سیاسی فیصلے میں جلدی نہیں کروں گا۔
مزیدپڑھیں:کبیروالا ، ماں اور تین بہنوں کے لرزہ خیز قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

