Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

انتظار ختم ! مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے تاریخ کا اعلان ہوگیا اور کہا کہ انتظار ختم ہونے والا ہے! تیاری کر لیجیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ، 30 اکتوبر 2025 سے اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ انتظار ختم ہونے والا ہے! تیاری کر لیجیے، لیپ ٹاپ تقسیم کا بڑا دن 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں اس کے بعد ہم ملک کے دیگر علاقوں میں بھی آئیں گے۔ یہ اعلان وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے ملک گیر مرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد طلبہ کو تعلیم اور مہارت کے لیے جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اسلام آباد میں افتتاحی تقریب کے بعد لیپ ٹاپ کی تقسیم دوسرے شہروں اور صوبوں میں بھی جاری رہے گی۔ یہ منصوبہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا فلیگ شپ اقدام ہے، جس کے تحت نوجوانوں میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا، ٹیکنالوجی تک رسائی بہتر بنانا اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بااختیار بنانا شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں ہزاروں طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے،حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ مکمل شیڈول اور علاقائی تقسیم کا پلان جلد جاری کیا جائے گا، جبکہ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزراء اور مختلف جامعات کے طلبہ شریک ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:پاسپورٹ ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں