اسلام آباد( اوصاف نیوز)حکومت پاکستان نے پاسپورٹ کے ڈیزائن کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارت داخلہ سے اجازت لے لی ہے۔
نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارتوں کی تصاویر شامل ہوں گی۔
پاسپورٹ میں نئے سیکیورٹی فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے، جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ جلد شروع ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں:یورپی ملک کاغیر ملکیوں کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان




