Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

حکومت نے گندم خریدنے کا منصوبہ تیار کر لیا! قیمتیں بڑھیں گی یا کم ہوں گی؟

اسلام آباد(‌اوصاف نیوز)حکومت نے گندم کی خریداری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جبکہ رواں سال کے لیے گندم کی عبوری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع نے بتایا کہ عبوری پالیسی کی سفارشات آئندہ ہفتوں میں وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی، حکومت مجموعی طور پر 6.25 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتیں کسانوں سے براہ راست خریداری نہیں کریں گی، وفاقی اور صوبائی حکومتیں نجی شعبے کے ذریعے گندم خریدیں گی، رواں سال گندم خریداری کا عمل نجی شعبہ انجام دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق 15 لاکھ ٹن گندم خریدے گا، پنجاب 25 لاکھ ٹن گندم خریدے گا، سندھ 10 لاکھ ٹن گندم خریدے گا، خیبرپختونخوا 75 لاکھ اور بلوچستان 5 لاکھ ٹن گندم خریدے گا۔

حکومت نے گندم کی قیمت خرید 3500 روپے فی من مقرر کی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمت بڑھی تو پاکستان میں بھی قیمت بڑھائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر گندم کی سپورٹ پرائس مقرر نہیں کی گئی، گندم کی صوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:سکول کے طلبہ کا ہم جماعت پر تشدد، 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیں