نارووال (اوصاف نیوز) سکول کے طالب علم نے اپنے ہم جماعت کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
متاثرہ طالب علم کے بیان کے مطابق وہ اپنی بہن کو سکول سے لینے گیا تھا کہ طلبہ نے اسے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا، جس کا ویڈیو وائرل ہوا، اور متاثرہ طالب علم نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔
نارووال پولیس نے 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات




