Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

ادویات کی قیمتوں میں 25 فیصد سے زائد غیر ضروری اضافے کا انکشاف

اسلام آباد( اوصاف نیوز)ڈیڑھ سال میں ادویات کی قیمتوں میں 25 فیصد سے زائد غیر ضروری اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے ادویات کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق مارکیٹ سروے مکمل کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت نے پوسٹ ڈی ریگولیشن میڈیسن پرائس سروے رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سروے میں غیر ضروری ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ ڈیڑھ سال میں ان ادویات کی قیمتوں میں 25 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سروے کے دوران سرفہرست 100 غیر ضروری ادویات کی قیمتوں، دستیابی اور ریگولیشن کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

. یہ سروے صوبائی دارالحکومتوں، دو چھوٹے شہروں، شہری اور دیہی علاقوں میں فارمیسیوں، ہسپتالوں اور ڈسٹری بیوٹرز سے حاصل کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت صحت نے رپورٹ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کو بھی بھجوا دی ہے جس میں ڈی ریگولیشن کے بعد ادویات کی قیمتوں کے سروے پر اپنی رائے دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں کو دوبارہ ریگولیٹ کرنے یا ان کو ڈی ریگولیٹ رکھنے کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:کار اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار ہوجائیں!

یہ بھی پڑھیں