استنبول ( اوصاف نیوز)پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات میں پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ افغانستان کو فتنہ الخوارج کی بغاوت کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول (ترکی) میں جاری ہے۔ پاکستان کا چار رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہے جب کہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیر داخلہ حاجی نجیب کر رہے ہیں۔
دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں جن نکات پر اتفاق کیا گیا ان پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ مذاکرات کا بنیادی مقصد افغان سرزمین سے دہشت گردی اور مداخلت کو روکنا ہے۔
پاکستانی حکام نے مذاکرات کے دوران ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ افغانستان کوفتنہ الخوارج کی بغاوت کو ہر صورت روکنا ہوگا۔ پاکستانی وفد نے زور دیا کہ پاکستان پر حملہ کرنے والے گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔
استنبول مذاکرات میں دونوں فریقین کے درمیان انسداد دہشت گردی تعاون اور سرحدی سلامتی پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان جلد متوقع
