Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آزاد کشمیر وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان جلد متوقع

اسلام آباد( اوصاف نیوز) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس صدر کی زیر صدارت ایوان صدر میں ہوا، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سردار جاوید ایوب نے کہا کہ آج ایوان صدر میں پارٹی سے متعلق دو اجلاس ہوئے، جس میں چوہدری یاسین سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے حوالے سے فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ن لیگ وفاق میں حکومت کا حصہ ہے، اس لیے اسے آزاد کشمیر میں کابینہ میں شامل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی جلد آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے امیدوار کا اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں