Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ن لیگ نے اے این پی کی بڑی وکٹ گرادی

پشاور (اوصاف نیوز) حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی بڑی وکٹ گرادی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب زین عمر نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ ارباب زین عمر نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے اے این پی کے رہنما ارباب زین عمر کی ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اے این پی کے رہنما ارباب زین عمر نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ بہت خوشی ہوئی کہ ارباب زین جیسے لوگ مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے۔

انجینئر امیر مقام نے صوبے کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ وہ گزشتہ 12 سال سے ایسے لوگوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

لیگ کے صوبائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بتانا چاہتے ہیں کہ پختونوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ پختونوں کی تاریخ بدلنے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ضرورت نہیں۔ آپ نے جس طرح پختونوں کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے وہ افسوسناک ہے۔
مزید پڑھیں‌:کالج ٹیچنگ انٹرنز کے لیے 65 ہزار روپے کے ماہانہ پیکج کا اعلان

یہ بھی پڑھیں