Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ملک میں‌بجلی سستی ہونے کاامکان،4 ارب 50 کروڑ روپے کاریلیف متوقع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر بجلی صارفین کو 4 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ستمبر 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔

سماعت کے دوران سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) حکام نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی کھپت میں مجموعی طور پر 5 فیصد کمی ہوئی، جب کہ چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی سے اس دوران بجلی پیدا نہیں کی گئی۔

سی پی پی اے نے 37 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی، جس کی منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ ایف سی اے مد میں 37پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئےہوگا اور کمی کا اطلاق ڈسکوزبشمول کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ صنعتی شعبے کی بجلی کھپت بھی 5 فیصد کم ہوئی، جس کی بڑی وجوہات معاشی سست روی اور سولرائزیشن ہیں۔

سماعت میں این پی سی سی حکام نے انکشاف کیا کہ سولرائزیشن کے باعث دن کے اوقات میں بجلی کی کھپت میں 6 ہزار میگاواٹ تک کمی آتی ہے، جبکہ رات کو کھپت 21 ہزار میگاواٹ سے زائد تک پہنچ جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ “سولر سسٹمز کے پھیلاؤ کی وجہ سے دن میں پیداوار کم اور رات میں بڑھ جاتی ہے، جس سے پاور پلانٹس کے آپریشن میں مشکلات پیش آتی ہیں۔”

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں فرنس آئل پاور پلانٹس 6 فیصد زیادہ چلائے گئے، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی استعمال مزید کم ہوا ہے۔

حکومت صنعتوں کی کھپت بڑھانے کے لیے خصوصی رعایتی پیکجز دینے پر غور کر رہی ہے۔

نیپرا کے مطابق اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
مزیدپڑھیں:ملک میں‌پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں