Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

قلعہ عبداللہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے افغان شہری جاں بحق، 18 لاکھ روپے اور ساتھی کو اغوا کر لیا گیا

قلعہ عبداللہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے ماچکہ ماندہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص افغانستان کے صوبہ ہلمند کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کے بعد مقتول کے ساتھی سے 18 لاکھ روپے نقدی چھین لی اور اسے بھی اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول کی لاش کو قلعہ عبداللہ بازار میں واقع ڈاکٹر گلزار میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
56 مزیدپڑھیں:سالہ نصیبو لعل کے ہاں بیٹے کی پیدائش؟ حقیقت جانیں

یہ بھی پڑھیں