Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

عمران خان نے وزارت اعلیٰ سے کیوں نکالا؟ علی امین گنڈاپور نے خاموشی توڑ دی

پشاور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بطور پارٹی سربراہ یہ عمران خان کا استحقاق ہے کہ وہ جسے چاہیں جہاں رکھیں۔

پشاور میں میڈیا کی جانب سے ’آپ کو کیوں نکالا‘ جیسے سوال کا خاص طور پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے مذکورہ سوال کو ’ناجائز‘ بھی قرار دیا۔

’بات یہ ہے کہ عمران خان کی پارٹی ہے، عمران خان کی ٹیم ہے، اور بطور کپتان عمران خان کی یہ مرضی ہے کہ وہ کس کو کہاں رکھتا ہے۔‘

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ سوال جائز نہیں ہے کیونکہ بطور پارٹی رہنما یہ عمران خان کی صوابدید ہے۔

’یہ عمران خان کا استحقاق ہے۔۔۔وہ ہمیشہ سے کرکٹ میں اور سیاست میں بھی کس کو کہاں رکھنا ہے اور کیا کرنا ہے، اور ہم ساتھ ہیں اس کے۔‘
مزید پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہیں؟

یہ بھی پڑھیں