کراچی (اوصاف نیوز) ای چالان مہم نے تین دنوں میں ہی سب کو چونکا دیا۔ رپورٹ کے مطابق صرف 48 گھنٹوں کے دوران سندھ پولیس نے شہریوں پر 10 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے ہیں۔
ٹریفک پولیس رپورٹ کے مطابق پورٹ سٹی میں اس نظام تیزی سے عمل ہورہا ہے ، سیٹ بیلٹ یا ہیلمٹ نہ پہننے، غلط طرف سے گاڑی چلانے اور ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی جیسے جرائم پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
کراچی میں ای چالان نظام کے آغاز کو تین دن گزر گئے، مگر ڈرائیور حضرات کیلئے یہ 3 دن کسی امتحان سے کم نہیں ثابت ہوئے۔ شہر بھر میں اب تک 12 ہزار 942 الیکٹرانک چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 979 چالان جاری کیے گئے ۔
ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی ہوئیں، جس پر 3 ہزار 258 شہریوں کے چالان کیے گئے۔ اسی طرح ہیلمٹ نہ پہننے پر 1 ہزار 294 موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ اوور اسپیڈنگ کرنے والے 655 ڈرائیور بھی ای چالان کے شکنجے میں آ گئے۔ اس کے علاوہ 357 افراد نے سرخ بتی کا اشارہ توڑا جبکہ 216 شہریوں کو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر چالان کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ٹماٹر کے بعد پیاز کی ڈبل سنچری !



