Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

’صوبوں کی تقسیم کا فارمولا اور نئے صوبوں کے نام پیش‘

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی خبروں کے درمیان وفاقی وزیر نے صوبوں کی تقسیم کا فارمولا پیش کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ کچھ عناصر اس کو ملک کی تعمیر وترقی سے جوڑ رہے اور کچھ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ان ہی دو رائے کے درمیان وفاقی وزیر مواصلات اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے نئے صوبوں کی تقسیم کا فارمولا پیش کرتے ہوئے ان کے نئے نام بھی پیش کر دیے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی آبادی اور ضروریات کے پیش نظر نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ موجودہ 4 صوبوں کو تین، تین انتظامی حصوں میں تقسیم کیا جائے اور موجودہ صوبوں کے نام کے ساتھ نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ استعمال کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبے پاکستان کو تقسیم نہیں کریں گے بلکہ قومی یکجہتی کو مضبوط، معیشت کو مستحکم اور علاقائی ترقی کو متوازن بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ صوبوں کی انتظامی لحاظ سے نئی تقسیم عوامی مسائل کے حل کو ان کی دہلیز تک پہنچائے گی اور یہ انتظامی تقسیم اداروں کو زیادہ موثر طور پر کام کرنے کے قابل بھی بنائے گی۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے نئے صوبوں کی بات صرف سیاست، نعروں تک محدود رہی۔ اب وقت آ چکا ہے کہ باہمی مشاورت اور سنجیدگی سے اس وژن کو حقیقت میں بدلا جائے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کو 20 سال بعد تیل و گیس کے ذخائر بارے بڑی کامیابی مل گئی

یہ بھی پڑھیں