Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش

اسلام آباد (اوصاف نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے جس سے شہر اقتدار کا موسم بدل گیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض علاقوں میں چار سے 5 نومبر تک بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

دوسری طرف پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

صوبے کے مختلف علاقوں میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں سونا مزید سستاہو گیا

یہ بھی پڑھیں