Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک بھر کے سرکاری و نجی بینکس دو روز بند رہیں گے

کراچی(نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم عاشور پر دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک بھر کے کمرشل اور سرکاری بینک بند رہیں گے۔
مرکزی بینک نے 9 ویں اور 10ویں محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر کے بینکوں میں دو روز کی عام تعطیل کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں سٹیٹ بینک آف پاکستان 25 جون بروز جمعرات اور 26 جون بروز جمعہ کو عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یوم عاشور پر سٹیٹ بینک کے تمام دفاتر سمیت ملک بھر کے تمام نجی اور سرکاری بینکوں میں بھی عوام کے لیے لین دین اور پبلک ڈیلنگ سہولت دستیاب نہیں ہو گی، ملک بھر میں بینک دوبارہ 29 جون پیر کے روز معمول کے مطابق کھلیں گے۔

مرکزی بینک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینکنگ سے متعلق اپنے ضروری امور ان سرکاری چھٹیوں سے قبل ہی سرانجام دے لیں تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے سرکاری چھٹیوں کے دوران شہری آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور اے ٹی ایم سروسز سے معمول کے مطابق مستفید ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیں۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں