اسلام آباد(ویب ڈیسک ) قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح تبدیل کردی گئی ہے۔
نئی شرح منافع کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرح منافع 10.68فیصد سے بڑھا کر 10.92فیصد سالانہ ،
ا سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.40فیصد سے بڑھا کر 10.60فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پنشنرز بینفیٹ اکاؤنٹ ،بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر کی شرح منافع 12.96فیصد سے کم کر کے 12.72فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں بھی کمی کی گئی ہے۔جبکہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع 9.94 فیصد سے بڑھا کر 10.30فیصد سالانہ 3 سال کیلئے اور 5 سال کیلئے 10.56فیصد کردی گئی ہے۔
سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اس کو 9.50 فیصد برقراررکھا گیا ہے۔جبکہ نئی شرح منافع کا اطلاق 4 نومبر سے کردیاگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی فلم ’’کے جی ایف‘‘ کے مشہور اداکار ہریش رائے انتقال کر گئے



