Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

بھارتی فلم ’’کے جی ایف‘‘ کے مشہور اداکار ہریش رائے انتقال کر گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک)کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہریش رائے(harish roy) جو فلم KGF میں “چچا” کے کردار سے گھروں میں پہچانے گئے،آج 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے, وہ طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور بنگلورو کے Kidwai Memorial Institute of Oncology میں زیر علاج تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریش رائے کو پہلے تھائیرائیڈ کینسر ہوا تھا، جو بعد میں معدے تک پھیل گیا۔ علاج جاری ہونے کے باوجود ان کی طبی حالت پچھلے چند ہفتوں میں مزید خراب ہو گئی تھی۔ ان کی کمزور حالت اور پیٹ میں پانی بھر جانے کی وجہ سے مداحوں میں گہری تشویش پائی جاتی تھی، جو ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہے تھے۔

ان کے انتقال سے کچھ دن قبل، سوشل میڈیا انفلوئنسر گوپی گووڈرو نے اسپتال میں ان سے ملاقات کی اور ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں ہریش رائے نے اپنی بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی، مالی مدد کی درخواست کی، اور امید ظاہر کی کہ صحت بہتر ہونے پر وہ دوبارہ اداکاری شروع کریں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے علاج کا خرچ بہت زیادہ ہے, ایک انجکشن کی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار روپے تھی، جبکہ ڈاکٹروں نے ایک سیشن میں تین انجکشن تجویز کیے تھے، جس کا کل خرچ تقریباً 10 لاکھ 50 ہزار روپے بنتا تھا, علاج کے مکمل کورس میں تقریباً 70 لاکھ روپے درکار تھے۔

واضح رہے کہ ہریش رائے نے اپنی فنی زندگی کا آغاز تھیٹر سے کیا، بعدازاں انہوں نے اوم،سمارا اوربنگلور انڈرورلڈ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تاہم فلم KGF میں “قاسم چچا” کا کردار ان کی پہچان بن گیا، جس میں ان کی سادگی، خلوص اور جاندار مکالموں نے لاکھوں دل جیت لیے۔
1مزیدپڑھیں: نہیں 2 نہیں3 نہیں چار چار سینیٹرز کو آن لائن فراڈیوں نے چونا لگا دیا

یہ بھی پڑھیں