اسلام آباد(نیوز ڈیسک)27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے آئینی ترمیم پر تفصیلی اظہار خیال کیا جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ووٹ دینے کے لیے اسمبلی ہال پہنچے۔
اپوزیشن اراکین کی جانب سے اجلاس کے دوران احتجاج جاری رہا تاہم ایک موقع ایسا آیا کہ جب اپوزیشن اراکینوں کو زمین پر بیٹھنا پڑ گیا۔
27ویں آئینی ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج جاری، یاد رکھنا پاکستانیوں بدترین جبر و فسطائیت کے باوجود عمران خان کے سپاہی آواز حق بلند کرتے رہے تھے تب جب تمام سیاسی جماعتیں کالی ترمیم کو پاس کروانے میں سہولتکار بنی ہوئی تھیں۔… pic.twitter.com/lceMfw23wR
— PTI Sindh (@PTISindhX) November 12, 2025
اسپیکر قومی اسمبلی نے جب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کرنے کی ہدایت کی تو اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی اراکین نے نعرے بازی شروع کردی اور اسپیکر کے ڈائس کے گرد کھڑے ہو گئے۔
تحریک کی منظوری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کی حمایت میں اراکین کو کھڑے ہونے کی ہدایت کی جس پر حکمران اتحاد میں شامل تمام اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے چیف وہیپ عامر ڈوگر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بھی کھڑے ہیں اور ہر کھڑا ہوا شخص گنتی میں شمار ہوگا، جس پر اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے زمین پر ہی بیٹھ گئے۔
مزیدپڑھیں:بہار الیکشن: مودی ہاتھ ملتے رہ گئے، این ڈی اے نے میدان مار لیا

