Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

اقرار الحسن کی تنخواہ کتنی؟ گھر اور گاڑیاں کتنی؟ تین شادیاں کیوں کیں؟

لاہور(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے ایک حالیہ گفتگو کے دوران اپنی مالی حیثیت اور جائیداد کے بارے میں کھل کر بات کی ہے، اپنی ازدواجی زندگی اور اثاثوں کی تفصیل بھی بتائی۔

اقرار الحسن اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، جن میں ان کی تین شادیوں کا ذکر اکثر سامنے آتا رہا ہے،وہ کئی بار اپنے مالی حالات کو متوسط طبقے کا قرار دیتے رہے ہیں، لیکن اس بار انہوں نے پہلے دیے گئے بیانات کے برعکس اپنے اثاثوں کی تفصیل خود بتا دی۔

اقرار الحسن نے بتایا کہ اللہ نے انہیں بہت کچھ دیا ہے اور وہ ہر چیز حلال ذرائع سے حاصل کی گئی ہے’ اللہ نے مجھے وہ سب کچھ دیا ہے جس کا کوئی انسان خواب دیکھ سکتا ہے۔ میرا ایک گھر زیرِ تعمیر ہے اور صرف فِنشنگ باقی ہے۔

لاہور ڈی ایچ اے فیز 8 میں میرا دو کنال کا گھر تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ کراچی میں ہم کرائے کے گھر میں رہ رہے تھے، مگر میرے پاس ایک کنال کا پلاٹ بھی ہے جو سرمایہ کاری کے لیے خریدا تھا۔ ایک گاڑی ہم نے کرائے پر لی ہوئی ہے کیونکہ میں اپنا سرمایہ گھر کی تعمیر میں لگا رہا تھا۔‘

اقرار الحسن سے جب تنخواہ کا سوال کیا گیا تو جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ میں بتا دوں تو باقی لڑیں گے، آپ اندازہ لگا لیں 5 ملین سے زائد ہے, لاہور میں بطور رپورٹر میں نے 15 ہزار سے یہ سفر شروع کیا تھا۔

تین شادیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنی بیویوں کی تعریف کی اور کہا’ میری بیویاں اخلاقاً بہت اچھی ہیں۔ تینوں کبھی بھی مادی چیزوں کی خواہش یا مقابلے میں نہیں پڑتیں۔ ہمارا گھرانہ کبھی بھی ایسے معاملات میں نہیں الجھا، اور یہ چیز قدرتی طور پر ایسے ہی چل رہی ہے۔‘

اقرار الحسن نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی ’لومیرج‘ ہوئی، دوسری شادی کی بات کرتے ہوئے کہا جب فرح سے شادی کا معاملہ چل رہا تھا تو وہ کراچی تھیں اور میں لاہور۔

میزبان نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اقرارالحسن چوتھی شادی کرنے سے متعلق سوچ رہے ہیں، اس پر اقرار کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جو شادیاں ہوئی ہیں کوئی پلان کرکے نہیں ہوئیں۔

بچپن میں ایسا سوچا بھی نہیں تھا کہ بڑے ہو کر میں تین شادیاں کروں گا، بلکہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ دو شادیاں کرنا بہت بری بات ہے، کیونکہ والد نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ ہم سے الگ ہوگئے۔
مزیدپڑھیں:صوبائی وزیر کی زیرصدارت اجلاس میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری

یہ بھی پڑھیں