لاہور(ویب ڈیسک) سکولوں کے اوقات کم کر کے صرف 2 گھنٹے کر دیے گئے جس کے تحت اوقات کار 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹیوز مینجمنٹ اتھارٹی نے وسط مدتی سکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 کے لیے ڈیٹس شیٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے تحت کلاس 1 سے 8 تک کے طلباء کے لیے پہلے امتحان کی تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب کی سرکاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا صبح کی شفٹ کے سکول 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک صرف دو گھنٹے کے لیے کھلے رہیں گے۔ بعد دوپہر کی شفٹ کے سکولوں کا وقت 2:00 بجے سے 4:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو یہ وقت 2:30 بجے سے 4:30 بجے تک ہوگا۔ اسی طرح پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات 2025 کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے، تعلیمی اداروں کے مطابق سکول 23 دسمبر 2025 سے بند ہوں گے اور تعطیلات 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام سرکاری اور نجی سکول یکساں شیڈول کے مطابق 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔ یہ شیڈول پورے صوبے میں نافذ ہوگا تاکہ تمام تعلیمی ادارے، چاہے وہ سرکاری ہوں یا نجی، ایک ہی ٹائم لائن کے مطابق کام کریں۔
مزیدپڑھیں:معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا میں ہر مقام پر سربلند ہے:مریم نواز

