Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

ایک اور شہر میں ای چالان کا آغاز ہوگیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

راولپنڈی میں سیف سٹی کیمروں کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا جن کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

شہر میں 359 مقامات پر 2 ہزار سے زائد کیمرے نصب کر دیے گئے، سیف سٹی کیمروں سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔

ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، سگنل وائلیشن سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں، جرمانہ تصاویر اور کوڈ کے ساتھ مالک کو گھر کے پتے پر موصول ہوگا۔

سی ٹی او فرحان اسلم نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری آئے گی، E-Challan سسٹم سے وارڈنز کی زیادہ توجہ ٹریفک کی روانی پر مرکوز ہوگی۔
مزید پڑھیں:شدید زخمی دلہن نے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کر لی، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں