اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واں سال کے آخری مہینے کا آغاز کل سے ہورہا ہے اس ماہ یوم قائد اعظم کی چھٹی کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں کہ 25 دسمبر کو چھٹی ہوگی اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات کو یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی جبکہ 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کوہاٹ نے اعلان کیا ہے کہ 25 دسمبر2025 کو چھٹی کی وجہ سے پیپر اب 30 دسمبر کو ہوگا اور رزلٹ 31 دسمبر کو ہوگا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ محترم جناب ظہور خان کی طرف سے پرائمری تا مڈل فال سمسٹر ڈیٹ شیٹ میں ترمیمی مراسلہ جاری کیا۔




