Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

کوئی بھی فیصلہ جس سے وفاق کمزور ہو، پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی صوبوں کے معاشی و آئینی حقوق کی محافظ ہے، کوئی بھی فیصلہ جس سے وفاق کمزور ہو، پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی۔

بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے کسی فیصلے میں ساتھ نہیں دیں گے جس میں صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم پر نظرثانی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے، کوئی عدالت یا جج آئینی ترمیم کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا۔دوسرے اداروں کی پارلیمان کے دائرہ کار میں مداخلت قبول نہیں، ماضی میں مداخلت کا نقصان ہمیشہ عوام نے بھگتا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پارلیمان کے اختیارات اور دائرہ کار کا تحفظ کریں گے، آئین سازی پارلیمنٹ کا حق ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم صوبوں کے حقوق کا سب سے بڑا تحفظ ہے، این ایف سی ایوارڈ صوبوں کے معاشی حقوق کی ضمانت ہے۔ 18ویں آئینی ترمیم کر کے وفاق کو مضبوط کیا۔ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی پر تنقید کرنے والوں کو اندازہ نہیں کہ ہم نے علیحدگی پسند سیاست دفن کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صوبوں کے معاشی و آئینی حقوق کی محافظ ہے، کوئی بھی فیصلہ جس سے وفاق کمزور ہو، پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی۔ملکی ترقی کیلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلیے کردار ادا کرتی رہے گی۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کی جنگ ہوئی، جس میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر فتح حاصل کی، ہماری بہادر افواج، ایئر فورس نے بھارت کے 7جہاز گرا کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، جس پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر ایک نیا مقام بنا ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:روہت شرما نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

یہ بھی پڑھیں