ممبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی اوپنر روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا 351 چھکوں کا ریکارڈ عبور کرتے ہوئے 352 چھکے لگا کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
یہ سنگ میل روہت نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔ ان کا 352واں چھکا 20ویں اوور میں لگا، جس پر اسٹیڈیم کے ہر کونے سے زبردست خوشی اور بھارتی ٹیم کی جانب سے شدید تالیوں کی گونج سنائی دی۔
روہت نے یہ ریکارڈ صرف 100 اننگز میں حاصل کیا، جو شاہد آفریدی کی تعداد سے 100 کم تھی۔ ان کے بعد عالمی رینکنگ میں دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل (ویسٹ انڈیز) 331 چھکوں کے ساتھ، سناتھ جے سوریا (سری لنکا) 270 چھکوں کے ساتھ اور ایم ایس دھونی 229 چھکوں کے ساتھ شامل ہیں۔
یہ ریکارڈ روہت شرما کو سفید گیند کرکٹ کے سب سے خطرناک اور نمایاں بیٹسمینز میں شامل کر دیتا ہے، روہت اس میچ میں 51 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جن کی وکٹ مارکو یانسن نے حاصل کی۔
مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر ، مسلم لیگ ن کا بڑا سیاسی فیصلہ ، شاہ غلام قادر قائد حزبِ اختلاف نامزد


