Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

آزاد کشمیر ، مسلم لیگ ن کا بڑا سیاسی فیصلہ ، شاہ غلام قادر قائد حزبِ اختلاف نامزد

اسلام آباد (رضوان عباسی سے) آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیاست میں حکومت سازی کے بعد اپوزیشن صفوں میں بھی بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے قائد حزبِ اختلاف کے لیے شاہ غلام قادر کو باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی نامزدگی مرکزی قیادت کے فیصلے کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس کے بعد وادی کی سیاسی فضا مزید گرم ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن نے ایوان میں اپوزیشن بنچز سنبھالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں بھرپور سیاسی کردار ادا کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ شاہ غلام قادر کی سربراہی میں ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کل سپیکر اسمبلی چودھری لطیف اکبر سے نہایت اہم ملاقات کرے گی۔ اس ملاقات کو نئی سیاسی صف بندی اور اپوزیشن کے باضابطہ قیام کا اہم مرحلہ تصور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کو قائد حزبِ اختلاف نامزد کرنے کی تحریری درخواست کل سپیکر اسمبلی کو پیش کرے گی، جبکہ یہ درخواست پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر جمع کروائیں گے۔
زرائع کے مطابق شاہ غلام قادر کی بطور قائد حزبِ اختلاف نامزدگی سے ایوان کی سیاست نئی سمت اختیار کرے گی، اور حکومت کے سامنے ایک مضبوط اور فعال اپوزیشن کھڑی ہو جائے گی۔
مزیدپڑھیں:دسمبر میں ایک ساتھ2 چھٹیاں؟

یہ بھی پڑھیں