لاہور(ویب ڈیسک)کسی بھی شہری کے گھر کی ملکیت صرف ایک پتہ ہے یا یہ ایک محفوظ ڈیجیٹل آئی ڈی بھی ہے، صوبائی محکمہ بورڈ آف ریونیو نے تفصیل بتادی۔
پنجاب اربن لینڈ سسٹمز کے سوشل میڈیا پیج پر شہریوں کو ڈیجیٹل نقشہ بنوانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ہے، شہریوں کو متعلقہ نمبر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ طریقہ کار سے آگاہی دی گئی ہے کہ وہ کس طرح اپنے گھر کی ڈیجیٹل آئی ڈی حاصل کرسکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں جاری اراضی ریکارڈ سروے کا عمل ریکارڈ کو محفوظ، شفاف اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔
پنجاب کے رہائشیوں سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کا تعاون پنجاب کے بہتر اور محفوظ لینڈ ریکارڈ سسٹم کی بنیاد ہے۔
منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی کے تحت اراضی ریکارڈ سروے کی ٹیمیں اس وقت، لیہ، سیالکوٹ، خوشاب، خانیوال، ساہیوال اور ننکانہ صاحب میں موجود ہیں۔
مزیدپڑھیں:اب ہر شہری کا فون کیمرہ سیف سٹی سسٹم کا حصہ ہوگا

