Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

امیرحیدر ہوتی کا نام پیش کرنا حکومتی حصہ داروں کی ذہنی اختراع ہے، اے این پی

پشاور(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی ترجمان احسان اللہ نے کہا ہے کہ امیرحیدر ہوتی کا نام پیش کرنا حکومت کے مرکزی حصہ داروں کی ذہنی احتراع ہے۔ مرکزی ترجمان احسان اللہ خان نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کیلئے امیرحیدر ہوتی کی نامزدگی قیاس آرائی ہے، امیرحیدر ہوتی انتخابات میں اے این پی کے اہم امیدوار ہیں، صوبے میں گورنرراج سے متعلق اے این پی سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ اےاین پی ترجمان نے کہا کہ اے این پی منتخب اداروں کو معطل کرنے کی قائل نہیں، صوبے کے مسائل 6 ماہ کے گورنرراج سے نہیں بلکہ گورننس سے حل ہونگے۔ احسان اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو بھی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے گورننس پر توجہ دینی چاہیے، صوبے میں 32 لاکھ ووٹرز نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا۔ ترجمان عوامی نیشنل پارٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف 70 لاکھ ووٹ پڑے تھے جو ثبوت ہے اکثریت نے بانی کی رہائی سے اتفاق نہیں کیا۔
مزیدپڑھیں:رمشا خان کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اداکارہ کو پہچاننا مشکل

یہ بھی پڑھیں