Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

16سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر طلبہ کو ہتھکڑیاں لگانے سے روک دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

16سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبے بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لئے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا۔

ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔ٹریفک کے لئے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کردیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لئے بنائے جاتے ہیں۔ عوام کو اپنی حفاظت کے لئے عادتوں کو بدلنا ہوگا۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگرقانون کی پاسداری ضروری ہے۔بچوں کا قصور نہیں ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی۔ والدین بچوں کو روڈسیفٹی کے لئے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے، بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔
مزیدپڑھیں:انگلینڈ کے سابق کرکٹر رابن اسمتھ انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیں