سڈنی(ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے سابق کرکٹر رابن اسمتھ انتقال کرگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انگلینڈ کے سابق کرکٹررابن اسمتھ 62 سال کی عمر میں آسٹریلیا میں وفات پا گئے۔ رابن اسمتھ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی ملےتھے۔
خیال رہے کہ رابن اسمتھ آسٹریلیا میں مقیم تھے۔ رابن اسمتھ نے 62 ٹیسٹ اور 71 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔
مزیدپڑھیں:وزیرِ مملکت برائے کرپٹو کرنسی و بلاک چین بلال بن ثاقب سے وزارت واپس لے لی گئی


