Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ایک ہفتے کی مہلت ! طلباء کے لئے اہم خبر آگئی

ملتان(نیوز ڈیسک) طلباء کو پریشانی سے بچنے کیلئے ایک ہفتے میں بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں سی پی او صادق ڈوگر اور سی ٹی او کاشف اسلم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسکول اور کالج کے طلباء کے چالان سے بچانے کے لیے ٹریفک آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔

سی پی او صادق ڈوگر نے بتایا کہ طلباء کو ایک ہفتے کے اندر موٹر سائیکل لائسنس بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک سینٹرز میں رات تک لائسنس بنانے کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کو سہولت مل سکے۔

سی ٹی او کاشف اسلم نے کہا کہ ٹریفک قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں، جن کے تحت خلاف ورزی پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

پولیس حکام نے کہا کہ آگاہی مہم کا مقصد شہریوں، خصوصاً نوجوانوں، کو محفوظ سفر اور درست ٹریفک رویوں کی طرف لانا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبا کی گرفتاری رکوادی ہے، مریم نواز شریف نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کم عمر طلبا سے زیادہ والدین ٹریفک قوانین پر عمل کروانے میں کردار ادا کریں، ٹریفک قوانین شہریوں کی جان محفوظ بنانے کے لیے بنائے جاتے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے عادات بدلنا ہوں گی۔
2 مزیدپڑھیں:ماہ میں کتنے شہریوں نے نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے فائدہ اٹھایا؟

یہ بھی پڑھیں