Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والے تیار ہوجائیں! بڑی خبر آگئی

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی سال 2025 کی آخری قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

قرعہ اندازی 10 دسمبر 2025 کو ہوگی، جس میں سرمایہ کار بڑی نقد انعامی رقم جیتنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

پریمیم پرائز بانڈ عام قومی پرائز بانڈ سے مختلف ہے، کیونکہ یہ رجسٹرڈ بانڈ ہوتا ہے جو سرمایہ کار کے نام پر جاری کیا جاتا ہے

اس اسکیم کے تحت بانڈ ہولڈر کو نہ صرف ہر چھ ماہ بعد منافع ملتا ہے بلکہ وہ ہر سہ ماہی ہونے والی قرعہ اندازی میں بھی انعام کے لیے اہل ہوتا ہے، بشرطیکہ شیڈول کے مطابق “شٹ پیریڈ” کی پابندی کی جائے۔

پریمیم پرائز بانڈ اسکیم کا اجرا اور انتظام سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کے تحت ہوتا ہے۔ ہر بانڈ میں منفرد الفا نیومیرک نمبر درج ہوتا ہے، جس میں الفابیٹ سیریز جبکہ نمبرز بانڈ کا سیریل نمبر ظاہر کرتے ہیں، اور تمام بانڈز کو یکساں طور پر انعام جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کے انعامات
پہلا انعام: 8 کروڑ روپے

دوسرا انعام: 3 کروڑ روپے (تین انعامات)

تیسرا انعام: 5 لاکھ روپے

قرعہ اندازی کی تاریخ

40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10 دسمبر 2025 کو نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں ہوگی۔

ستمبر 2025 کی قرعہ اندازی کے نتائج
پہلا انعام (8 کروڑ روپے): بانڈ نمبر 095187

دوسرا انعام (3 کروڑ روپے): بانڈ نمبرز 529927, 627732, 771967

تیسرا انعام: مختلف بانڈ ہولڈرز میں تقسیم ہوا

ٹیکس کٹوتی
حکومتی پالیسی کے مطابق پریمیم پرائز بانڈز اور ان پر ملنے والا منافع زکوٰۃ کی لازمی کٹوتی سے مستثنیٰ ہیں۔

تاہم، منافع اور انعامی رقم دونوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس موجودہ حکومتی شرح کے مطابق لاگو ہوگا۔

کسٹمرز اور سرمایہ کار 10 دسمبر کی قرعہ اندازی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ سال کی آخری بڑی ڈرا ہے جس میں کروڑوں روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایک ہفتے کی مہلت ! طلباء کے لئے اہم خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں