Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر، حکومت نے آئی ایم ایف کا اہم مطالبہ مان لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر حکومت نے سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثوں کو عام کرنے سے متعلق قانونی عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور یہ اقدام آئی ایم ایف کی کسی اضافی شرط کے تحت نہیں بلکہ عملی اصلاحات کا حصہ ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے نے شفافیت کے لیے سرکاری ملازمین کے اثاثے منظرعام پر لانے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ سول سرونٹس اور تمام اراکینِ پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ہر سال 31 دسمبر کو ویب سائٹ پر جاری کی جاتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیاکہ روزگار کی فراہمی براہِ راست حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ کردار نجی شعبے کو ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے کے لیے حکومت پر آئی ایم ایف کا شدید دباؤ تھا۔

اس سے قبل حکومت آئی ایم ایف کے دیگر مطالبات پورے کر چکی ہے، جس کے باعث حال ہی میں 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی وزرا اعتراف کر چکے ہیں کہ ہم اس وقت عوام کو ریلیف دینے کی پوزیشن میں ہیں لیکن آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے ایسا نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدپڑھیں:غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے بڑی شرط عائد

یہ بھی پڑھیں