Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے بڑی شرط عائد

کراچی (ویب ڈیسک) غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے چہرے کی شناخت لازمی قرار دے دی گئی اور اس حوالے سے ملک بھر کی ایکسچینج کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کی ایکسچینج کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ یکم جنوری 2026 سے غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کرنے والے شہریوں کی شناخت لازمی طور پر بائیومیٹرک اور فیشل ریکگنیشن کے ذریعے کی جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اب کوئی بھی شخص اگر غیرملکی کرنسی خریدنے یا فروخت کرنے آئے گا تو نادرا کے فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے شناخت کی تصدیق لازمی ہوگی۔

اس اقدام کا مقصد ملک میں غیرقانونی کرنسی کے لین دین کو روکنے کے ساتھ ساتھ کرنسی خریدنے یا فروخت کرنے والے تمام افراد کا مکمل اور مستند ریکارڈ یقینی بنانا ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات شفافیت بڑھانے اور مالیاتی نظام میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اب ہر شخص جو پاکستانی کرنسی کے بدلے غیرملکی کرنسی خریدے یا غیرملکی کرنسی کے عوض پاکستانی روپے حاصل کرے، اس کی بائیومیٹرک اور فیشل ریکگنیشن کے ذریعے شناخت لازمی ہوگی۔
مزیدپڑھیں:ڈاکٹر وردہ کو لالچ میں قتل کرنے والی سہیلی نے 70 تولے سے زائد سونے کا کیا کیا؟ بڑا انکشاف

یہ بھی پڑھیں