Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوش آئند اقدام کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق مسیحی ملازمین اور پنشنرز کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کی جائے گی، جس کی ادائیگی 22 دسمبر کو کی جائے گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزارتِ خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ 25 دسمبر کو کرسمس کے پیش نظر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو مقررہ تاریخ سے قبل تنخواہ اور پنشن جاری کی جائے۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسیحی برادری کو کرسمس کی تیاریوں میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بروقت مالی وسائل کے ساتھ اپنے مذہبی تہوار کی خوشیاں منا سکیں۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وفاقی حکومت کے اس فیصلے کو مسیحی برادری کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کا کہنا ہے کہ ایڈوانس ادائیگی سے کرسمس کے انتظامات میں آسانی ہوگی اور مالی دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔
مزیدپڑھیں:جویریہ عباسی کی ہانیہ عامر کو نظر بد سے بچانے کیلئے انڈے سے نظر اتارنے کی ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں