Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

مختلف ممالک سے بھیک مانگنے پر ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے مختلف ممالک سے بھیک مانگنے پر ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کا اجلاس ہوا، اجلاس چیئرمین کمیٹی آغا رفیع اللہ کی سربراہی میں ہوا، کمیٹی میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو آف لوڈ ہونےکا معاملہ زیر بحث آیا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے بھیک مانگنے کے باعث پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا انکشاف کیا، ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ اس سال 51 ہزار لوگوں کو آف لوڈ کیا گیا، سعودی عرب، یو اے ای اور آذربائیجان سے ہزاروں افراد کو بھیک مانگنے پر آف لوڈ کیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق اس سال 24 ہزار افراد سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیے، دبئی نے 6 ہزار پاکستانیوں، آذربیجان نے ڈھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اس سال 24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے، 12 ہزار افراد تاحال واپس نہیں آئے،برما میں سیاحتی ویزے پر 4 ہزار افراد گئے جس میں سے ڈھائی ہزار واپس نہیں آئے۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی افراد کو روکنے کی وجہ سے ہمارے پاسپورٹ کی رینکنگ 118 سے 92 نمبر پر آئی، گزشتہ سالوں میں غیر قانونی جانے والے افراد میں پاکستان ٹاپ فائیو ملکوں میں تھا۔

ڈی جی کا کہبنا تھا کہ گزشتہ برس 8 ہزار افراد غیر قانونی طور پر یورپ گئے اس سال تعداد 4 ہزار ہوگئی، مجموعی طور پر 56 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے باعث سعودی عرب نے ڈی پورٹ کیا، دبئی اور جرمنی نے ہمارے سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری کر دیا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایف آئی اےکے کاؤنٹر زیادہ، عملہ کم ہے، اسلام آباد پولیس کی 30 لیڈی اہلکار کی خدمات بھی لی جارہی ہے۔
مزیدپڑھیں:چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کے لیے تین نام وزیراعظم کو ارسال

یہ بھی پڑھیں