Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے بارش،سردی کی شدت میں‌اضافہ

مری (نمائندہ خصوصی)ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ گہرے سیاہ بادلوں نے وادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بارش کے باعث موسم مزید سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے، جس سے علاقے کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

طویل انتظار کے بعد مری میں موسم نے کروٹ بدلی تو ویک اینڈ کے موقع پر برفباری کے شوقین سیاحوں نے بڑی تعداد میں ملکۂ کوہسار کا رخ کر لیا۔ صبح سے جاری ہلکی بارش نے فضا کو دلفریب بنا دیا ہے، جس سے ملک بھر سے آنے والے سیاح ٹھنڈے موسم اور حسین نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سیاح گرم چائے، کافی اور سوپ سے لطف اٹھاتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ڈرائے فروٹ اور گرم ملبوسات کی خریداری میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ برفباری کے شوقین افراد پرامید ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی آئندہ دنوں میں برفباری کی پیشگوئی کی جا چکی ہے۔

انتظامی حوالے سے مری انتظامیہ نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تمام فیسلیٹیشن سینٹرز کو فعال کر دیا گیا ہے اور متعلقہ ادارے فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ملک ہے، ترک صدر اردوان

یہ بھی پڑھیں