راولپنڈی(نیوز ڈیسک)توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے فیصلے کو چیلنج کر نے کا اعلان کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔
اپیل کا متن ہے کہ انعام اللہ شاہ جس کو برطرف کیا جا چکا تھا عدالت نے اس کے بیان پر انحصار کیا۔
اپیل کے متن میں کہاگیاہے کہ عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا جو نہیں کیا جا سکتا تھا، بانی اور بشریٰ بی بی کے خلاف استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دو الگ الگ اپیلیں پیر کے روز ہائیکورٹ میں دائر ہوں گی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں




