Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

پی آئی اے کی 2 ایئر ہوسٹس میں لڑائی، بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، انتظامیہ کا سخت ایکشن

جدہ(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جدہ سے ملتان جانے والی پرواز میں دو فضائی میزبانوں کے درمیان جھگڑا دیکھنے میں آیا۔

واقعے کی ویڈیو جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج سے وائرل ہوئی، جس پر ایئر لائن انتظامیہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کر دیا۔


پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق دونوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی پی آئی اے کی 2 مرد فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کر غائب ہوگئے تھے۔ یہ دونوں اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز 772 پر روانہ ہوئے۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ کینیڈا میں میزبانوں کے غائب ہونے کے معاملے پر مقامی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے، اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سخت ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:ازدواجی زندگی کا اختتام، عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں

یہ بھی پڑھیں