Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

اسحاق ڈار 2026 میں چین کا دورہ کرنیوالے پہلے غیر ملکی رہنما

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراہم سرکاری دورے پر بیجنگ روانہ ہوگئے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 4 جنوری 2026 کو چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ 7ویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر 2026 میں چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہیں۔
یہ ڈائیلاگ دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لے گا، شراکت داری کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید آگے بڑھائے گا۔
مزیدپڑھیں:خوشخبری !وزیراعظم کی آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ سہولت کے آغاز کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں