Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

کراچی ایئرپورٹ: امریکا سے آئے پارسل سے چار کروڑ روپے کی چرس برآمد

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چار کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف بی آر کے مطابق امیجیٹ کلیئرنس گروپ (ICG) کراچی میں کسٹمز حکام نے امریکا سے آنے والے ایک پارسل سے تقریباً 2.26 کلوگرام چرس برآمد کی، کسٹمز افسران کی بروقت کارروائی کے باعث منشیات کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر تمام ذرائع بشمول بین الاقوامی ڈاک اور کارگو کے ذریعے اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔
مزیدپڑھیں:شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے ڈی ایس پی سجاد مہدی انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں