Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

لیویز فورس کو قانونی طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میں یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق دیرینہ انتظامی ابہام باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے، لیویز فورس کو قانونی طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں اے اور بی ایریا کیٹیگری کی تقسیم ختم کرتے ہوئے لیویز فورس کو قانونی طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا ہے۔


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس فیصلے کو ریاستی رٹ کے استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صوبے بھر میں قانون نافذ کرنے کی ذمہ داری واضح ہو گئی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کا دائرہ مزید مضبوط ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ یکساں نظام کے نفاذ سے سیکیورٹی، پالیسنگ اور عوامی اعتماد میں بہتری آئے گی جبکہ انتظامی خلا کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔
مزیدپڑھیں:بشریٰ انصاری جعلی اکاؤنٹس سے تنگ، عوام کو خبردار کردیا

یہ بھی پڑھیں