اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا پاکستان، ایران گیس پائپ لائن سے متعلق اہم بیان آگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کا معاملہ ثالثی عدالت میں ہے، مقامی ایندھن، وسائل کا فروغ ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا نے گیس قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنا۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ گزشتہ چار سال مہنگی ایل این جی خرید کر سستی بیچی گئی جس سے قومی خزانے کو ایک ہزار ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پاور سیکٹر نے ماہانہ وعدے کے مطابق پوری ایل این جی نہیں خریدی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گیس کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے احکامات پر جنوری 2026 سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا تھا کہ گیس کے سرکلر ڈیٹ میں مزید اضافہ نہیں ہورہا، گیس کا سرکلر ڈیٹ تین ہزار ارب ہے جس میں ایل پی ایس بھی شامل ہے۔
مزیدپڑھیں:جیلوں میں قید سیاسی لیڈر اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، فواد چوہدری



