لاہور(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سید داود علی گیلانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سرگرم سیاسی کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں کاخیر مقدم کرتے ہیں،مختلف جماعتوں کے کارکنوں رہنمائوں کا پیپلز پارٹی کی قیادت پراعتماد کا اظہار خوش آئند ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی اداروں کی مضبوطی،آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ ان کہا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں،گورنر ہائوس کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹاکر فاطمہ جتوئی کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل




