Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

آج جلسہ ہوگا، سندھ حکومت کا جمہوریت دشمن چہرہ بے نقاب ہو گیا، پی ٹی آئی

کراچی(ویب ڈیسک)آج پاکستان تحریک انصاف کے باغ جناح میں شیڈول جلسے سے متعلق پارٹی کے جاری بیان میں سندھ حکومت کی مذمت کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں جلسہ کرنے جا رہی ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ حکومت پر اس حوالے سے رکاوٹیں ڈالنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ اب ترجمان پی ٹی آئی نے اس حوالے سے ردعمل جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت کے اقدامات کو جمہوریت دشمن قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا اجتماع سیاسی اسیران کی رہائی اور آئین کی بالادستی کا اعلان ہوگا۔ عدلیہ کی آزادی اور آزادی اظہار کے دفاع کیلیے عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اس میں رکاوٹیں ڈالے جانے پر اس کا جمہوریت دمشن چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں پارٹی کی پُر امن جمہوری سرگرمیاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور وفد کا حیدرآباد میں تاریخی استقبال ہوا، لیکن وہاں سے کراچی واپسی پر پی ٹی آئی کے قابلے کو موٹر وے پر مختلف مقامات پر روکا گیا اور رکاوٹوں کے باعث دو گھنٹے کا سفر 8 گھنٹوں میں مکمل ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ باغ جناح میں جلسے کے لیے این او سی غیر معمولی تاخیر سے اجری کی گئی۔ تاہم این او سی ملنے کے بعد باغ جناح میں تیاریاں جاری تھیں کہ پولیس نے تشدد کیا۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی دوغلی پالیسی اور جعلی اعلانات کی مذمت کرتے ہیں۔ مہمان نوازی کے دعوے بے نقاب ہو گئے، راستے روکنا فسطائی طرز عمل ہے۔ تاہم جبر کے ہتھکنڈوں سے عوام کو ڈرایا جا سکتا ہے اور نہ ہی تحریک روکی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے بیان کے بعد وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس کارکنان موجود نہیں، اس لیے ناٹک شروع کیا گیا ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ جلسے کے لیے لوگ بھی سندھ حکومت ہی مہیا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سیاسی، جمہوری اور ثقافتی آداب کے تحت ذمے داری پوری کی۔ وزیراعلیٰ کے پی کے دورے کے دوران سندھ حکومت نے انہیں سہولتیں اور سیکیورٹی فراہم کی۔ جلسے کے لیے اجازت نامہ موجود ہے، سڑک پر عوام کو پریشان کرنے سے گریز کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر جاسوس ڈرون بھیجنے کا الزام

یہ بھی پڑھیں