Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ای خدمت مراکز پر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا ہنٹنگ لائسنس حاصل کرنے کی سہولت فراہم

لاہور (نیوز ڈیسک)وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا ہنٹنگ لائسنس اب ای۔خدمت مراکز پر دستیاب ہے، جہاں شہریوں کو شفاف، منظم اور سہل درخواست کا عمل فراہم کیا جا رہا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ہنٹنگ لائسنس کے حصول کا یہ عمل مکمل طور پر قانونی، ضابطے کے تحت اور سرکاری طور پر تصدیق شدہ ہے، جبکہ درخواست دہندگان کو ای۔خدمت مراکز میں رہنمائی اور معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

شہری ای۔خدمت مراکز پر جا کر ہنٹنگ لائسنس کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کے شہری آن لائن بھی ہنٹنگ لائسنس، اسلحہ رکھنے (Possession License) اور خصوصی اجازت ناموں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے پنجاب آئی ٹی بورڈ نے پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے “وائلڈ لائف پاس ایپ” تیار کی ہے۔

یہ سروس روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دستیاب ہے۔ مزید تفصیلات اور رہنمائی کے لیے شہری ای۔خدمت کی ویب سائٹ ekhidmat.punjab.gov.pk وزٹ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں